تلنگانہ

چیف سکریٹری سومیش کمار کا سرکاری ملازمین کے یونینوں کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے سرکاری ملازمین کی مختلف یونینوں کے جے اے سی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ جی اے ڈی کے  سکریٹری وکاس راج اور  فینانس کے سیکرٹری شیو شنکر کے ساتھ  مل کر زونل پالیسی کے مطابق ملازمین کی تقسیم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے  جے اے سی قائدین کے  تجاویز کوبھی حاصل کیا جس میں جے اے سی قائدین نے ، ملازم کے اختیارات اور دیگر مسائل کو پیش کیا۔

چیف سکریٹری سے ملاقات کرنے والوں میں جے اے سی کے چیئرمین ممیلا راجندر ، سکریٹری جنرل وی ممتا ، ٹی این جی  او کے جنرل سکریٹری اے ستیہ نارائن ، ٹی این جی  او ایسوسی ایشن کے صدر کستوری وینکٹیشورلو ، خازن رامینی سرینواسا راؤ ، ٹی این جی او حیدرآباد کے ضلعی صدر مجیب ، حیدرآباد سٹی برانچ کے صدر شری رام ، ضلع سکریٹری لکشمن ، بچی ریڈی ، آئی ٹی آئی فورم گووردھن ریڈی ، ٹی جی او قائدین ، ​​حیدرآباد ضلع قائدین اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button