تلنگانہ میں رات کے کرفیو کا آغاز _جگتیال میں ضلع کلکٹر نے دکان داروں کو بند کی ترغیب دی

جگتیال _ تلنگانہ میں آج  رات 9 بجے  سے کرفیو شروع ہوا۔جو روزانہ صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ریاست کے جگتیال ضلع کے کلکٹر جی روی نے خود شخصی طور شہر جگتیال کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دکانات اور دیگر تجارتی اداروں کے مالکین سے ملاقات کی اور انھیں کرفیو پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ رات 8 بجے ہی تمام دکانات بند کئے جائیں اور 9 بجے سے کرفیو شروع ہوجائے گا۔ضلع کلکٹر نے کار میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دکانات کو بند کروایا۔ اسی دوران ریاست بھر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد سڑکیں سنسان دیکھی گئی۔حیدرآباد میں بھی کرفیو پر سختی سے عمل آوری کی گئی۔جہاں تجارتی اداروں ،ہوٹلوں کے مالکین نے 8 بجے سے ہی بند کرتے ہوئے دیکھے گئے۔