نیشنل

لداخ کونسل کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس _ کانگریس اتحاد کی کامیابی _ جموں کشمیر کی تقسیم سے عوام بی جے پی سے ناراض !

نئی دہلی _ 8 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک)نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد نے  مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ کے کارگل میں لداخ خود مختار ہل کونسل (  لداخ کونسل ) کے  حال ہی میں منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ 26 نشستوں کے لیے 85 امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد نے 19 نشستیں حاصل کیں۔ نیشنل کانفرنس کو 12 اور کانگریس نے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی نے 2 اور آئی این ڈی پی نے دو  سیٹ جیتی

جموں و کشمیر کی تقسیم کے تقریباً چار سال بعد خطے میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے گئے۔ نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد نے لداخ خود مختار ہل کونسل کے انتخابی نتائج میں کامیابی حاصل کی۔ اس تناظر میں جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف یہ فیصلہ دیا ہے۔

دریں اثنا، کارگل کے لوگوں نے پولنگ کے دوران اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ ریاست کی تقسیم کی وجہ سے انہیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے دوبارہ انضمام اور ریاست کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انتخابی نتائج میں این سی-کانگریس اتحاد کی جیت کا جشن منایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button