تلنگانہ

حیدرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے سی وی آنند نے جائزہ حاصل کرلیا

 

حیدرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے سی وی آنند نے جائزہ حاصل کرلیا 

حیدرآباد _ حیدرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے سینر آئی پی ایس عہدیدار سی وی آنند نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کمشنر پولیس حیدرآباد مقررکرنے پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے اظہارتشکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد،ملک میں تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا شہر ہے۔تلنگانہ میں کافی تیز رفتارمعاشی ترقی ہورہی ہے۔معاشی ترقی کے ساتھ لااینڈآرڈراورامن کی بھی ضرورت ہے۔اس کوشش میں پولیس کا اہم رول ہے۔ان کے لئے اس بڑے شہر کے کمشنر پولیس کی ذمہ داری قبول کرنا فخر کا لمحہ ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں سائبرجرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات وہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button