نیشنل

کرناٹک میں تمام سیٹوں پرمقابلہ کیاجائےگا،تاریخوں کے اعلان کے بعد کیجریوال کا بیان

دہلی:کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کربگل بج گیا ہے۔ 10 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 13 تاریخ کو نتائج کااعلان ہوگا۔ اب اس اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھی آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کرناٹک میں ہر سیٹ پر مقابلہ کرنےجا رہی ہے۔

ویسے عام آدمی پارٹی کرناٹک میں کافی عرصے سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پارٹی نےکرناٹک میں مضبوط تنظیم بنائی ہے، اروند کیجریوال نے ریاست میں ریلیاں بھی کی ہیں۔ ایسے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ عام آدمی پارٹی کرناٹک انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو چیلنج کرنےکاکام کرےگی۔اب اسی کڑی میں کیجریوال نےتمام سیٹوں پرالیکشن لڑنےکااعلان کیاہے۔یعنی چاربڑی جماعتیں انتخابی میدان میں ایک دوسرےسےمقابلہ کرنےجا رہی ہیں۔اب کرناٹک اسمبلی انتخابات کےتحت بی جے پی، کانگریس،جے ڈی ایس اورعام آدمی پارٹی کےدرمیان مقابلہ ہوگا

واضح رہےکہ عام آدمی پارٹی اس وقت انتخابی موسم میں آگے ہے۔عآپ لیڈراورکارکن شہروں سےلیکردیہی علاقوں تک مہم چلارہےہیں۔پارٹی نےسب سےپہلے 80 سیٹوں کے لیےاپنےامیدواروں کا اعلان کیاتھا۔عام آدمی پارٹی نے 80 سیٹوں پرامیدوارکھڑےکیے ہیں۔اوردیگرحلقوں میں اپنےامیدواروں کوکھڑاکرنےکامنصوبہ رکھتی ہے۔ پارٹی کادعویٰ ہےکہ وہ ایک بار پھر دہلی اورپنجاب ماڈل کی بنیادپر کرناٹک کےلوگوں کااعتمادحاصل کرنےکاکام کرےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button