تلنگانہ

ڈی سرینواس کی کانگریس میں شمولیت کا مہورت تیار

حیدرآباد _ ٹی آر ایس کے راجیہ سبھا رکن ڈی سرینواس نے کانگریس میں شامل ہونے کا مہوررت تیار کرلیا ہے ڈی سرینواس 24 جنوری کو دہلی میں صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائیں کے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈی سرینواس گزشتہ ماہ 17 دسمبر کو سونیا گاندھی سے ان کے  مکان پر ملاقات کی تھی ۔اور کانگریس پارٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی اس پر سونیا گاندھی نے اتفاق کرلیا ڈی ایس جو طویل عرصے سے کانگریس میں ہیں اور وہ ریاستی وزیر کی حیثیت سے اور متحدہ آندھرا پردیش میں پی سی سی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ریاست کی تقسیم کے بعد ٹی آر ایس میں شامل ہوئے۔ 2016 میں ٹی آر ایس نےڈی سرینواس کو راجیہ سبھا کا ممبر بنایا۔ ان کی میعاد اگلے سال جون تک ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button