نیشنل

رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ایل کے اڈوانی شریک نہیں ہونگے

نئی دہلی: رام مندر کی تعمیر کے لیے مہم چلانے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

 

ذرائع کے کے مطابق موسم کی خرابی کے پیش نظر انہوں نے اپنا ایودھیا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس وقت اڈوانی کی عمر 96 سال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی صحت کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ رام مندر کی تعمیر کے مطالبہ کو لے کر ایل کے اڈوانی نے رتھ یاترا نکالی تھی۔

 

اس دوران وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی ورکنگ پریسیڈنٹ الوک کمار نے بتایا کہ ایل کے اڈوانی کو افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آج رام مندر کا افتتاح عمل میں آرہا ہے اور افتتاحی تقریب میں کئی معزز شخصیات اور بالی وڈ کے ستارے بھی شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button