تلنگانہ

دلہے کے ہاتھوں کمسن کی موت _ تلنگانہ کے نلگنڈہ میں ایک شادی کی تقریب میں اچانک ماتم

نلگنڈہ _ 27 مئی ( اردولیکس) شادی کی تقریب میں اس وقت غم کی لہر دوڑ گئی جب بارات میں ناچ گانے میں مصروف ایک کمسن لڑکا دلہے اور دلہن کو لانے والی کار کے  حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ لڑکے کو ٹکر دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ دلہا تھا یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع  نلگنڈہ میں پیش آیا ۔ ضلع  نلگنڈہ کے چندور منڈل کے  گٹو اپل گمیں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گٹواپل گاؤں سے تعلق رکھنے والے ملیش کی شادی یادادری ضلع کے نارائنا پورم میں ہوئی۔ شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہے والے دلہن کو لے اپنے گاوں پہنچے ابھی کچھ دیر بعد دلہا اور دلہن گھر میں قدم رکھنے والے ہیں تھے کہ جس کار میں یہ سوار تھے اس کے ڈرائیور نے ڈی جے پر رقص کرنے کار سے باہر نکل کر کار کی اسٹرینگ بازو بیٹھے دلہے کے ہاتھوں میں تھما دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دلہا کار چلانا نہیں جانتا تھا اس نے اچانک کار کے اسکیلیٹر کو دبا دیا جس پر کار تیزی سے دوڑنے لگی اور سامنے رقص میں مصروف باراتی کو ٹکر دیتے ہوئے وہاں ٹھیری ہوئی ٹریکٹر سے ٹکرا کر رک گئی۔جس کے نتیجہ میں 11 سالہ لڑکے کی حادثہ کے مقام پر موت ہوگئی۔حادثہ میں دلہے کے علاوہ دیگر باراتی زخمی ہوگئے۔اس حادثہ کے بعد گاؤں میں اچانک غم کی لہر دوڑ گئی اور شادی کی خوشیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی

قریب میں لگے ایک سی سی کیمرے میں حادثہ ک منظر قید ہوگیا

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button