تلنگانہ

حیدرآباد میں سرکاری ٹیچرس کی ریالی _ جی او 317 کی منسوخی کا مطالبہ

حیدرآباد میں سرکاری ٹیچرس کی ریالی 

حیدرآباد _  تلنگانہ کی مختلف تنظیموں نے جی او317کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر سے امبیڈکرکے مجسمہ تک ریلی نکالی۔اس جی او کے ذریعہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ کے بین ضلعی تبادلوں کویقینی بنایاجارہا ہے جس کی اساتذہ مخالفت کررہے ہیں۔حکومت کے اس قدم کی کئی اساتذہ تنظیمیں مخالفت کرررہی ہیں۔ اس موقع پر ٹیچر جے اے سی لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر اس جی او کو منسوخ نہیں کیاگیا تو ریاست بھر میں احتجاج کیاجائے گااور تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button