تلنگانہ

ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے گنیش وسرجن کا جائزہ لیا

حیدرآباد _ تلنگانہ کے ڈی جی پی مہندر ریڈی گنیش وسرجن جلوس کا پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے جائزہ لیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر جاری گنیش مورتیوں کے وسرجن کا پولیس کمانڈ کنٹرول روم سے جائزہ لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹینک بنڈ،اپر ٹینک بنڈ،این ٹی آرمارگ اور پی وی آرمارگ میں آسانی کے ساتھ مورتیوں کا وسرجن کیاجارہا ہے۔

 

ساوتھ زون بالخصوص چارمینار کے پاس جلوس کی نقل وحرکت کچھ سست رہی ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ ان کے اندازہ کے مطابق رات دیر گئے تک یا پھر صبح کی اولین ساعتوں تک وسرجن کا کام تقریبا مکمل ہوجائے گا۔آئی ٹی سل کی جانب سے راجہ وینکٹ ریڈی کی قیادت میں وسرجن کی جانے والی مورتیوں کی گنتی کا کام کیاجارہا ہے۔ہر دس منٹ میں ٹینک بنڈ،این ٹی آرمارگ، پی وی آرمارگ میں کتنی مورتیوں کا وسرجن ہوا ہے، اس کی تعداد معلوم ہوسکے گی۔یہ معلومات ڈیش بورڈ بھی دیکھی جارہی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تمام سینئر عہدیدار بشمول جی ایچ ایم سی،آراینڈ بی، ایچ ایم ڈی اے،بجلی،فائر، صحت کے محکمہ جات کے عہدیدار یہاں پر موجود ہیں جو فیلڈ پر رہنے والے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ صورتحال کا مکمل جائزہ لیاجارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button