نیشنل

لوک سبھا انتخابات کا شیڈول کل ہوگا جاری۔ الیکشن کمیشن

نئی دہلی۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے کل یعنی 16 مارچ کو شیڈول جاری کیا جائے گا۔ کل دوپہر تین بجے سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی گئی ہے۔

 

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے بھی تواریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ موجودہ لوک سبھا کی معیاد 16 جون کو ختم ہونے والی ہے جبکہ آندھرا پردیش، اڈیشہ، ارونا چل پردیش سکم اسمبلی کے لیے جاریہ سال انتخابات ہونے والے ہیں۔

 

اس کے لیے الیکشن کمیشن نے ملک کی کئی ریاستوں کا دورہ کیا مقامی سیاسی جماعتوں اور عہدہ داروں کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کے بعد شیڈول کو قطعیت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button