تلنگانہ

کریم نگر کے دارالسلام میں مجلس کی جانب سے اردو میڈیم طلبہ میں آل ان ون کی تقسیم _ مجلسی رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کی شرکت

کریم نگر 3 / جنوری ( پریس نوٹ) آج بروز پیر 11.30 بجے دارالسلام کریم نگر پر بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر ٹاون صدر سید غلام احمد حسین کی نگرانی میں نامپلی ایم ایل اے  جعفر حسین معراج نےطلباء میں تقریبا  دسویں جماعت اردو میڈیم  کے 150 آل ان ون گائیڈس  کی تقسیم کئے۔ کوویڈ پابندی کی وجہ پروگرام کو مختصر کرتے ہوئے 7 گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلباء میں گائیڈس کی تقسیم کیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم بہت اہم ہے اور طلباء کی سہولت کی خاطر یہ گائیڈس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔مجلس اتحاد المسلمین دوسرے شعبوں کے علاوہ تعلیم پر زور دیتے ہوئے یہ گائیڈس کی تقسیم ہر سال ssc کے طلباء میں تقسیم کی جاتی ہے بعد ازاں انہوں نے   پداپلی  راما گنڈم گوداوری کھنی  میں بھی یہ گائیڈس طلباء میں مفت تقسیم کی ۔اس موقع پر سابقہ ڈپٹی مئیر کریم نگر   محمد عباس سمیع ۔ سید معیز الدین قادری ۔سید برکت علی۔عقیل فیروز۔عاتینا۔اظہر دبیر۔شرف الدین۔علی با۔قمر الدین۔کے علاوہ کارکنان اور اساتذہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button