ایجوکیشن

بودھن گورنمنٹ ڈگری کالج میں اسپیشل ڈرائیو کے تحت ڈگری کے مختلف کورسیس میں داخلے

بودھن (اردو لیکس) گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن پرنسپل رنگا رتنم اورصدرشعبہ اردو ناہیدہ بیگم نے اپنے چیمبرسے ایک صحافتی پیام جاری کرتےہوئے بتلایا کہ سال 2022-23 کےلیے ریگولرکورسز بی۔اے(اُردو۔انگریزی میڈیم۔تلگومیڈیم) اور بی۔کام(اردو۔انگریزی میڈیم) کے علاوہ بی ایس سی انگریزی میڈیم میں Special Drive کے تحت کے زریعے ڈگری کے ان کورسیز میں ایڈمیشن آن لائن کرانے کی تاریخ 25/اکٹوبر سے لیکر 28/اکٹوبر مقررہے۔لہذا ایسے خواہشمند طلباء وطالبات جو گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں داخلہ کی خواہش رکھتےہیں وہ گورنمنٹ بودھن ڈگری کالج سے رجوع ہوکر رجسڑیشن کروالیں۔یا پھرمزیدمعلومات کے لیے کالج کے ذمےداران ڈاکڑ ناہیدہ بیگم۔ڈاکڑسعیدہ روبینہ کوثر۔نریش کے ان نمبرات 9032316770.7981308990.9100443445 پر ربط پیداکریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button