تلنگانہ

حیدرآباد میں پینڈنگ چالان پر 50 فیصد کی رعایت سے متعلق خبر جھوٹی

حیدرآباد _ حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے دسہرہ کے موقع پر گاڑیوں کے چالان پر 50 فیصد چھوٹ دینے سے متعلق بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں جاری اطلاعات غلط ہیں حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کا کوئی اعلان یا فیصلہ نہیں کیا گیا۔گذشتہ دو دن سے اخبارات اور سوشل میڈیا میں یہ خبر تیزی سے گشت کررہی ہے کہ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دسہرہ کے موقع پر 4 اکتوبر سے 7 اکتوبر پر پینڈنگ چالان پر 50 فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے اور یہ چالان گوشہ محل اسٹیڈیم میں منعقدہ میلہ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کرسکتے ہیں

 

اس خبر کے عام ہوتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لیکن حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اس خبر کو جھوٹی خبر قرار دیا۔اور اس پر بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ٹریفک پولیس نے ٹیوٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی اور انتباہ دیا کہ اس طرح کی خبر پھیلانے والوں کے خلاف کریمنل کیس درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button