تلنگانہ

حبیب محمد العیدروس، تلنگانہ تلگودیشم کے اقلیتی صدر مقرر

حیدرآباد _ 25 جولائی ( پریس نوٹ) تلگودیشم کے قومی صدر و سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے حبیب محمد العیدروس کو تلنگانہ تلگودیشم کا اقلیتی صدر مقرر کیا ہے

 

پارٹی کے ریاستی اقلیتی صدر مقرر کرنے پر حبیب محمد العیدروس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ قومی صدر سابق چیف منسٹر نارا چندرابابو نائیڈو ،  تلنگانہ ٹی ڈی پی کے ریاستی صدر کاسانی گیانیشور  ریاستی نائب صدر ،ٹی ڈی پی و حیدرآباد پارلیمنٹ انچارج علی مسقطی ،  پولیٹ بیورو ممبر اروند کمار گوڑ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

 

۔ میری امیدواری کی حمایت کرنے اور مجھے تلنگانہ  ریاستی اقلیتی صدر کے طور پر مقرر کرنے کے لیے۔ میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  حبیب محمد العید روس نے کہا کہ تلگو دیشم واحد پارٹی ہیں جو تمام مذاہب کے ساتھ انصاف کرتی ہیں

 

پارٹی کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ یہ پارٹی ہی نے ملک میں سب سے پہلے انفارمیشن سسٹم کو متحد ہ ریاست آندھرا پردیش میں عمل میں لایا اسکے علاوہ آج جو بھی ترقی ریاست تلنگانہ بالخصوص دونوں شہروں میں واقع ہوئی وہ حرکیا تی قائد سابقہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر ا بابو نائیڈو کی سیاسی بصیرت و دور اندیشی کا نتیجہ ہے

 

اُنھوں نے تمام ٹی ڈی پی قائدین بشمول اقلیتی قائدین سے بھی اظہار تشکر کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ بلا لحاظ مذہب و ملت عوامی مسائل کی یکسوئی کو اپنا نصب العین بنائینگے

متعلقہ خبریں

Back to top button