تلنگانہ

جگتیال ضلع میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم میں تاخیر پر استفادہ کنندگان نے تالے توڑ کر مکانات پر قبضہ کرلیا

جگتیال _  تلنگانہ حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کے لئے تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈروم کے مکانات کی تقسیم میں تاخیر پر استفادہ کنندگان نے ان کو الاٹ کیے گئے ڈبل بیڈروم مکانات پر زبردستی قبضہ کرلیا۔آج ان خاندانوں نے نئے تعمیر شدہ مکانات کے قفل توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور مکانات پر اپنا قبضہ جما لیا۔کیونکہ انہیں ابھی تک مکانات حوالے نہیں کئے گئے ۔ یہ واقعہ جگیتال ضلع کے ملیالم منڈل کے نوکاپیلی میں پیش آیا۔یہاں 19 خاندانوںکو کچھ عرصہ قبل حکومت کی طرف سے تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کیے گئے تھے۔ لیکن اب تک ان کے حوالے نہیں کیا گیا طویل انتظار کے بعد ان خاندانوں  نے تالے توڑ کر  بغیر کسی افتتاح کے  گھروں میں داخل ہوگئے اور  نئے گھروں  میں دودھ ابال کر گھر بھرانی کی رسم ادا کی۔

ان خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں .. انہیں  سانپوں اور دیگر زہریلی کیڑوں سے پریشانی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برسات کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ اس نے اعتراف  کیا وہ زبردستی گھروں پر قبضہ کرلئے ہیں لیکن یہ ان کی مجبوری تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button