تلنگانہ

مکتھل میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

مکتھل : 23 اکتوبر (اردو لیکس) کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا تلنگانہ میں داخل ہوگئی۔ جہاں کانگریس کے قائدین اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔راہول گاندھی ،پڑوسی ریاست کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں داخل ہوئے جہاں تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، اور کئی قائدین اور کارکنوں نے دریاٸے کرشنا پر ان کا شاندار شایان شان استقبال کیا۔ تلنگانہ میں داخل ہونے کے بعد کرناٹک پی سی سی کے صدر شیوکمار نے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کو قومی پرچم سونپا۔تلنگانہ میں داخل ہونے والے راہول گاندھی کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔

 

اس موقع پر عوام سے مخاطب ہوتے ہوٸے کہا کہ ہم متحدہ طور پر ہندوستان چاہتے ہیں۔اس وقت ہندوستان دو حصوں میں امیر اور غریب میں بٹ گیا ہے۔ہمارا مقصد ہندوستان کی ساری عوام کو مساوی حقوق فراہم کرنا ہے.سب کو انصاف و روزگار ملنا چاہٸے اور سارے ہندوستان میں بھاٸی چارہ ہونا چاہٸے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس، بی جے پی عوام کے درمیان نفرت پھیلا رہی ہے۔بھارت جوڑو یاترا کیرالہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کی طرح تلنگانہ میں بھی بڑے پیمانے پر پیش کی جارہی ہے۔پد یاترا تین دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گی۔اس یاترا کو کوٸی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔ان کی یاترا پر کافی بہتر عوامی ردعمل دیکھاگیا۔جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔راہول گاندھی دیوالی کے پیش نظر اتوار کے بعد تین دن کا وقفہ لیں گے۔

 

اس موقع پر کانگریس قاٸدین میں کرناٹک کے سابقہ وزیر اعلی سدارامیا،اتم کمار ریڈی،محمد علی شبیر،تلنگانہ کانگریس انچارج منی کنٹھا ٹیگور،اے آٸی سی سی سکریٹری بوس راج،وشمی چندریڈی،محبوب نگر ضلع صدر عبیداللہ کوتوال، بھٹی وکرامارکا،جی۔مدھوسدھن ریڈی،مدھو یاشکی گوڑ،ایرا شیکھر، کے۔پرشانت کمار ریڈی،کمبھم شیواکمار ریڈی،سی۔ابھیجٸے ریڈی،ناراٸن پیٹ ضلع صدر واکٹی سری ہری،نورالدین،عبدالرحمن،بشیر احمد تاڑپتڑی،حشمت،محمد شبیر،راجلا آشی ریڈی،محمد سلیم،محمود قریشی،یوسف تاج،ویگنیشور ریڈی،شنکر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔اس موقع پر ضلع ناراٸن پیٹ ایس پی کی راست نگرانی میں پولیس فورس کا بھاری انتظام کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button