جرائم و حادثات

حیدراباد میں ایک اور قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک اور قتل کی واردات پیش آئی۔ ناچارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ملا پور میں ایک شخص کو بے دردی سے خنجروں سے حملہ کرکےقتل کر دیا گیا۔

 

 

مقتتول شخص کی شناخت ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے پرجاپتی کے طور پر ہوئی ہے۔ پرجاپتی ناچارم میں سیمنٹ فیکٹری کا ورکر بتایا گیا ہے۔ ناچارم پولیس نےکیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ کل مادھا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ندیم نامی روڈی شیٹر کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا تھا

 

 

جبکہ اس سے قبل حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک نوجوان کا بھی خنجروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ اندرون ایک ہفتہ قتل کی یہ تیسری سنسنی خیز واردات ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button