ڈاکٹر ومشی چند ریڈی کو کانگریس پارٹی نے دی اہم ذمداری

حیدرآباد _ تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی و کل ہند کانگریس کے سیکرٹری ڈاکٹر ومشی چند ریڈی کو کانگریس پارٹی نے اہم ذمداری سونپی ہے

ڈاکٹر ومشی چند ریڈی جو فی الحال مہاراشٹر کانگریس امور کے نگران کار  ہیں کو پارٹی نے کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کا معاون مقرر کیا ہے جو اب قومی سطح پر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کی ذمداری سونپی گئی ہے سونیا گاندھی کی منظوری سے ومشی چند ریڈی کو یہ ذمداری گئی ہے

ڈاکٹر ومشی چند ریڈی متحدہ ریاست آندھراپردیش میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر اور ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں