تلنگانہ

حیدرآباد میں نشہ میں دھت لڑکی کا سڑک پر ہنگامہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد میں نشہ میں دھت لڑکی کا سڑک پر ہنگامہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ یکم جنوری ( اردو لیکس) حیدرآباد میں شراب کے نشہ میں دھت لڑکی نے کل شب نئے سال کے موقع پر سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔اس لڑکی نے پولیس اور میڈیا کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوج بھی کی۔تفصیلات کے مطابق کل شب نئے سال کے موقع پر شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ میں پولیس، حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف مہم چلارہی تھی کہ یہ لڑکی حالت نشہ میں گاڑی میں وہاں پہنچی اور جب پولیس نے اس کو روکا تو اس نے پولیس کے ساتھ ساتھ وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے بھی بدتمیزی کی۔اس کی ہنگامہ آرائی میں اس کے دو دوست بھی ساتھ تھے۔پولیس نے اس کو سمجھانے اور اس کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔پولیس کو اس میں ناکامی کا سامنا کرناپڑاجس کے بعد پولیس نے اس لڑکی کو اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button