ایک شام چارمینار کے نام پروگرام کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد _ چارمینار کے پاس آج  اتوار کو "ایک شام چارمینار کے نام ” تفریحی پروگرام کامیاب طور پر منعقد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہوئے ۔سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ اور دوسرے  بھی چارمینار کے پاس دیکھے گئے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور ۔وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کی خواہش پر چارمینار کے دامن میں  یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جو ہر مہینے دو اتوار کو منعقد کیا جائے گا۔

چارمینار کے پاس 40 اسٹالس لگائے گئے جس میں کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ دیگر اسٹالس بھی شامل تھے

گذشتہ چند دنوں سے ٹینک بنڈ پر ہر اتوار کو سنڈے فنڈے پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اس پروگرام میں ہزاروں افراد بشمول سیاح شرکت کرتے ہوئے کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اسی طرز پر تاریخی چارمینار کے پاس ایک شام چارمینار کے نام پروگرام منعقد کیا جارہا ہے