تلنگانہ

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں الکٹرک بائیک پھٹ پڑی _ آگ نے مکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا

سدی پیٹ _ 8 جون ( اردولیکس)  تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں الکٹرک بائیک پھٹ پڑی۔اس بائیک کو چارجِنگ کے لئے رکھاگیا تھا تاہم اچانک اس کی بیٹری پھٹ پڑی جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی۔اس آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی میں مکان میں موجود افراد اپنی جان بچانے کے لئے دوڑپڑے

۔اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ ضلع کے پیداچوکوڑعلاقہ میں پی لکشمی نارائنا کے مکان کے سامنے بڑی آوا زکے ساتھ بائیک کی بیٹری پھٹ پرنے کاواقعہ پیش آیاجس نے بائیک کوچارجِنگ کے لئے لگایاتھا

متعلقہ خبریں

Back to top button