تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرگنگولہ کملاکر کے گھر سی بی آئی ٹیم پہنچ گئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرگنگولہ کملاکر کی قیامگاہ پر سی بی آئی عہدیدارپہنچے۔ ذرائع کے مطابق ان کے ارکان خاندان کو نوٹس حوالہ کی گئی ہے۔ معلوم ہوا کہ سابق میں خود کو سی بی آئی عہدیدار ظاہرکرتے ہوئے ایک شخص نے بعض افراد کو دھوکہ دیا تھا اوراس نے ریاستی وزیرسے اس دوران ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گنگولہ کملاکراوران کے بھائی کے مکان پرانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حکام نے چھاپہ مارا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ سی بی آئی کی آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی ریاستی وزیرکریم نگرسے حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگئے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے اس سلسلے میں حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button