تلنگانہ

اساتذہ کے لیے مقالہ نویسی ۔ آئیٹا تلنگانہ کا اعلان

 

میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین کے بموجب ESSC ریاستی کنوینر محمد عبد المجیب نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ آئیتا تلنگانہ نے آذادی کے 75 ویں جشن کی مناسبت سے اساتذہ ( سرکاری، خانگی، مدارس ) کے لئے مقالہ نویسی بعنوان

” دکن ( تلنگانہ ) کی تعمیر میں مسلمانوں کا کردار ”

رکھاہے اساتذہ کسی ایک زبان , اردو، تلگو، انگریزی میں ، زیادہ سے زیادہ A4 کے دس صفحات پر لکھ سکتے ہیں ۔ مقالے آئیٹا تلنگانہ ریاستی آفس ۔ 585-8-22, اسلا مک سنٹر ، چھتہ بازار حیدرآباد 500002 پر 31st August تک پہنچ جانے چاہیے اساتذہ پیشہ تدریس سے منسلک کا خود صداقت نامہ منسلک کریں۔ مواد عنوان کے مطابق ہو اور اسکا ماخذ بھی لکھیں، پہلا انعام 7 ہزار روپے، دوسرا انعام 5ہڑار روپے مقرر ہے مقالہ واپس نہیں کیا جا ے گا۔ مزید تفصیلات 9032110089 نمبر پر حاصل کیا جاسکتا ہے. ریاستی صدر محمد یقین الدین نے تمام اساتذہ سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button