انٹرٹینمنٹ

حیدر آبادی زبان میں ڈرامہ ” دلہے چچا“ کی پیشکش

حیدرآباد: رفو چکر انٹرٹینرس کے زیر اہتمام حیدرآبادی زبان میں ایک کامیڈی ڈرامہ "دلہے چچا” 9 ستمبر کو بھاسکر آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔ رفو چکر انٹرٹینرس تھیٹر کی دنیا میں ایک انقلاب ہے جو سماج میں محبت خوشی اور مسکراہٹیں بکھیرنے کے مقصد سے کام کر رہا ہے۔

 

 

اس ڈرامہ کو رفیہ سلطانہ نے تحریر کیا ہے اور انہوں نے ہدایت بھی دی ہے ۔ حیدر آبادی اردو زبان میں پیش کئے جانے والے اس ڈرامہ میں راشد قادری، مرزا عتیق بیگ، انتھونی سبیشا، معیشہ احمد نورا احمد، محمد ارمان رشید اور عمر نے کام کیا ہے۔

 

 

علینا رشید اسٹنٹ ڈائر کٹر ہیں جبکہ انتھونی اور مرزا عقیق بیگ نے رقص کی ہدایت دی ہے۔ رفو چکر انٹر ٹیرس کی جانب سے اس سے قبل بھی مختلف زبانوں بشمول انگریزی میں کئی ڈرامے اسٹیج کئے جاچکے ہیں اور انہیں سماج کے مختلف طبقات کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button