نیشنل

سیف علی خان سرجری کے بعد گھر پہنچ گئے۔ ویڈیو دیکھیں

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کامیاب سرجری کے بعد ہاسپٹل سے گھر لوٹ گئے۔ سیف علی خان کو کندھے میں تکلیف کی شکایت تھی جس کے بعد انہیں کل ممبئی کے کوکیلا بین ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔

 

سیف علی خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ان کے بازو کی سرجری کی گئی۔ شوٹنگ کے وقت ایک پرانی چوٹ کی وجہ سے انہیں تکلیف ہو رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں آپریشن کروانا پڑا۔ اداکار کے مطابق اگر یہ سرجری نہیں کی گئی ہوتی تو ان کی تکلیف میں مزید اضافہ کا خدشہ تھا۔

 

سیف علی خان نے کہا یہ چوٹ اور سرجری اسی سب کا حصہ ہے جو میں کرتا ہوں، مجھے خوش ہے کہ میں اتنے ماہرین طبی عملہ کے ہاتھوں میں تھا، میرا علاج بہترین طریقہ سے کیا گیا۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button