تلنگانہ

سیاست میں سب کچھ چلتا ہے _ چیف منسٹر کے سی آر سے ٹی آر ایس سے مستعفی سردار رویندر سنگھ کی ملاقات

حیدرآباد _ 31 دسمبر ( اردو لیکس) سیاست میں سب کچھ چلتا ہے یہ بات عام ہے ہم نے کئی ایسے لیڈروں کو دیکھا ہے جو صبح تک ایک پارٹی میں تھے اور شام تک دوسری پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اسی طرح کی ایک  مثال تلنگانہ کے کریم نگر میں دیکھنے میں آئی ۔جہاں ٹی آر ایس کے سابق مئیر سردار رویندر سنگھ نے کونسل کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے پر ٹی آرایس سے استعفی پیش کرتے ہوئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے خلاف بیانات بھی دئے تھے لیکن ایک ماہ کے اندر ہی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے سردار رویندر سنگھ کو سکھوں کے ایک مسئلہ پر نمائندگی کرنے انھیں ملاقات کا مواقع دیا۔جس پر رویندر سنگھ جمعرات کے روز پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔اور سکھوں کے مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی۔

سردار رویندر سنگھ نے برسوں سے سکھ چھاونی میں رہنے والے سکھوں کی زمین کو باقاعدہ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی۔سردار رویندر سنگھ کی چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کو سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جاتا ہے سمجھا جاتا ہے کہ سردار رویندر سنگھ بہت جلد دوبارہ ٹی آر ایس میں شامل ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button