جنرل نیوز

کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کی کھمم شہر کے دو بڑے مساجد کے مصلیان سے ملاقات _ کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل

تلنگانہ اسمبلی انتخابات۔۔۔ کھمم میں سیاسی انتخابی مہم بام عروج پر سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے آج کھمم شہر کے دو بڑے مساجد کا دورہ کرتے ہوئے مصلیان مسجد سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی

 

سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ و امیدوار کانگریس پارٹی کھمم اسمبلی حلقہ نے آج جمعہ کے موقع پر سادہ انداز میں اپنا پرچا نامزدگی داخل کیا بعدہ کھمم شہر کے مسجد نمرہ اندورن قلعہ پہنچکر مصلیان مسجد سے بعد نماز جمعہ ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی وھاں سے ٹی ناگیشور راؤ نے مسجد زین العابدین مرکز کھمم پھنچکر مصلیان مسجد سے ملاقات کی

اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے ٹی ناگیشور راؤ کو اقلیتوں کے اہم مسائل کے طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر میں قیمتی اوقافی اراضیات پر شرپسند عناصر کے قبضے سے واقف کروایا اور کھمم ضلع میں پھچلے پانچ سالوں سے کھمم شہر کی اردو لائبریری کو مقفل کردیا گیا اور اقلیتوں کو سبسڈی لونس اور اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ کی رقم سے بھی محروم کردیاگیا

 

اقلیتوں اداروں کو کھمم ضلع میں مقفل کردیا گیا اور تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو نو سال گزرنے کے باوجود ملازمتیں ندارد اور کھمم ضلع میں عوامی نمائندے اردو کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا حافظ محمد جواد احمد نے ان تمام مطالبات کو رکھتے ہوئے ٹی ناگیشور راؤ سے اپیل کی ہے کہ جو پارٹی ان مسلم مسائل پر توجہ دیتے ہوئے انتخابات کے بعد ان چیزوں پر اثر کے ساتھ فوری عمل آوری کا تیقن دیگی

 

اسی پارٹی کو بعد مشورہ کے متحدہ طور پر تائید کا اعلان کیا جائے گا ٹی ناگیشور راؤ نے تیقن دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد بلا کسی تاخیر کے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اور بالخصوص کھمم شہر کے مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہے ان تمام کو جنگی خطوط پر حل کیے جانے کا تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button