سابق میئر کریم نگر سردار رویندر سنگھ نے بھی ٹی آر ایس چھوڑ دی

کریم نگر _ کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر سردار رویندر سنگھ نے بھی ٹی آر ایس پارٹی سے اپنا استعفی پیش کردیا ہے پارٹی کے جنرل سکریٹری جی رام چندر راو کے استعفی کے دو گھنٹے بعد سردار رویندر سنگھ کے استعفی نے ٹی آر ایس کے لئے ایک دھکا سمجھا جا رہا ہے سردار رویندر سنگھ بھی کونسل کا امیدوار نہ بنانے سے ناراض تھے اور انہوں نے دو دن قبل کونسل کے انتخابات میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔سردار رویندر سنگھ نے اپنے استعفی کا مکتوب پارٹی قیادت کو روآنہ کردیا ہے

 

کریم نگر میں کونسل کے دو حلقوں پر انتخابات ہونے والے ہیں ان دونوں حلقوں کے لئے ٹی آر ایس پارٹی نے ایل رمنا اور موجودہ رکن کونسل بھانو پرساد کو امیدوار بنایا ہے اس کے باوجود سردار رویندر سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ سردار رویندر سنگھ نے بی جے پی کے تین کارپوریٹرس اور دیگر آزاد کارپوریٹرس کی تائید حاصل کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے سردار رویندر سنگھ  بی جے پی کی تائید سے کونسل کے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے ہیں اور بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے