کریم نگر کے سابق میئر سردار رویندر سنگھ نے بھی کونسل کے انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کردیا _ ٹی آر ایس کی پریشانی میں اضافہ!

کریم نگر _ کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر نے بھی کونسل کے انتخابات میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔کریم نگر میں کونسل کے دو حلقوں پر انتخابات ہونے والے ہیں ان دونوں حلقوں کے لئے ٹی آر ایس پارٹی نے ایل رمنا اور موجودہ رکن کونسل بھانو پرساد کو امیدوار بنایا ہے اس کے باوجود سردار رویندر سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ سردار رویندر سنگھ نے بی جے پی کے تین کارپوریٹرس اور دیگر آزاد کارپوریٹرس کی تائید حاصل کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے سردار رویندر سنگھ کو امید ہے کہ لمحہ آخر میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو انھیں بھانو پرساد کی جگہ امیدوار بنائیں گے۔