تلنگانہ

سابق وزیر جناب محمد فرید الدین کا انتقال ہوگیا

حیدرآباد _ سابق وزیر محمد فرید الدین کا انتقال ہوگیا۔وہ کچھ دن سے علیل تھے  ان کی عمر 64 سال تھی حالیہ دنوں و ٹی آر ایس کے رکن کونسل کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے جناب فرید الدین کانگریس دور میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی کابینہ میں وزیر اقلیتی بہبود تھے وہ گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد کے گچی باؤلی میں واقع ہاسپٹل میں شریک تھے

جناب محمد فرید الدین کا تعلق میدک ضلع کا ہوتی ( بی ) گاوں ہے اور انھوں نے اپنا سیاسی کیریئر گاوں کے سرپنچ کی حیثیت سے شروع کیا تھا 1999 میں پہلی مرتبہ ظہیر آباد اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے 2004 کے انتخابات میں دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے راج شیکھر ریڈی کے دور میں وزیر بنے۔تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 2014 کے انتخابات میں کانگریس سے شکست ہوئی اور 2015 میں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔سال 2016 میں ٹی آر ایس نے انھیں کونسل کے لئے منتخب کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button