Uncategorized

تین دن کے دلہا دلہن خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک

وجے واڑہ _ 14 فروری ( اردولیکس) آندھراپردیش میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 3 دن کے دلہا دلہن ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے اچِھاپورم ٹاون سے تعلق رکھنے والے وینو اور اڈیشہ کے بارم پورم سے تعلق رکھنے والی پراویلیکا کی شادی 3 دن قبل یعنی 10 فروری کو وشاکھاپٹنم میں ہوئی تھی۔12فروری کو اچِھاپورم میں وینو کے گھر پر ڈنر  کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 13 فروری کو نئے دلہا دلہن جوڑا بائیک پر پر بارم پورم میں دلہن کے گھر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ آندھرا اوڈیشہ کی سرحد پر گولانترا گاؤں کے قریب پیش آیا

 

۔دلہن کے ارکان خاندان بارم پورم میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔ تاہم اچِھاپورم ٹاون میں وینو کے ارکان خاندان کو اس سڑک حادثہ کا کی اطلاع ملی اور انہوں نے لڑکی والوں کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی ۔جس پر دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button