ٹی آر ایس پارٹی کے پلینری اجلاس میں رکن اسمبلی جوگورامنا اور پارٹی قائدین کی شرکت

حیدرآباد کے ہائی ٹیکس میں ٹی آر ایس پارٹی کے پلینری اجلاس میں عادل آباد سے سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی جوگورامنا سمیت میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، ٹاؤن صدر اجے،جنرل سیکریٹری محمد اشرف،کونسلرس،کو آپشن ممبر محمد اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی صدر کی حیثیت سے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کا انتخاب عمل میں آیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے پارٹی قائدین و کارکنان کو مختلف ہدایات دی۔