حضور آباد اسمبلی حلقہ کے اکزٹ پول پر پابندی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے حضور آباد اسمبلی حلقہ میں 30 اکتوبر کو منعقد شدنی ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے اکزٹ پول پر پابندی لگا دی ہے اس بات کی اطلاع ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر کریم نگر آر او کرنن نے دی۔انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کی رات 7:30 بجے تک کوئی بھی اخبارات اور ٹی وی چینل و سوشل میڈیا پر اکزٹ پول جاری نہ کریں۔اکزٹ پول جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔