تلنگانہ

میاں بیوی کو ایک ہی مقام پر کام کرنے کی سہولت _ تلنگانہ حکومت نے جاری کئے گائیڈ لائنس

میاں بیوی کو ایک ہی مقام پر کام کرنے کی سہولت _ تلنگانہ حکومت نے جاری کئے گائیڈ لائنس 

حیدرآباد_ 22 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے  سرکاری ملازمت کرنے والے جوڑوں کے تبادلے سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ حکومت میاں بیوی کو ایک ہی جگہ پر کام کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر غور کرے گی۔ زوجین کے معاملات کی  درخواستوں پر نئے زونل الاٹمنٹ میں شامل ہونے کے فوراً بعد غور کیا جائے گا۔

 

ایسے میاں بیوی کو جوائننگ کے بعد  نئی پوسٹنگ پر اپیل کا موقع دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کیڈر کے ملازمین ڈسٹرکٹ برانچ سے اپیل کریں۔ زونل اور ملٹی زونل ملازمین محکمہ کے سربراہ سے اپیل کریں۔ تمام اپیلوں کی سفارش متعلقہ محکمہ کے سیکرٹری کو کی جائے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک مقام پر کام کرنے کے لئے پیش کی جانے والی اپیلوں پر تیزی سے کارروائی کی جائے گی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button