نیشنل

ہندوستان میں 75 روپئے کا خصوصی سکہ

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے یادگار کے طور پر 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹ کے مطابق یہ 75 روپے کا سکہ گول ہوگا۔ اس سکے پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس کی تصویر نمایاں ہوگی۔

سکے کے ایک سائیڈ پر اشوکا ستون کا شیر کیپٹل دکھایا جائے گا جس کے نیچے ستیمئے جیتئے کندہ ہو گا، بائیں طرف دیوناگری رسم الخط میں لفظ ’بھارت‘ اور دائیں طرف انگریزی میں ’انڈیا‘ لکھا جائے گا۔ روپے کی علامت اور بین الاقوامی ہندسوں میں 75 کی مالیت شیر ​​کیپٹل کے نیچے لکھی جائے گی۔

نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی اتوار 28 مئی کو کریں گے۔ تقریب میں 25 جماعتوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ متعد اپوزیشن جماعتوں نے اس تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button