جگتیال ضلع میں باپ اور کمسن بیٹا پانی میں بہہ گئے

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں بریج پار کرنے کے دوران باپ اور کمسن بیٹا پانی میں بہہ گئے۔جن میں بیٹے کی نعش برآمد کرلی گئی۔جبکہ باپ کی تلاش جاری ہے یہ حادثہ جگتیال ضلع کے گولہ پلی منڈل کے ترملاپور میں آج صبح پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گولہ پلی منڈل کے نندی پلی سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ گنگا ملو اپنے 6 سالہ بیٹے وشنو وردھن کے ساتھ نندی پلی سے ترملاپور جا رہا تھا گذشتہ چند دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے ترملاپور کا بریج خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہا تھا گنگا ملو اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر بائیک پر بریج پار کررہا تھا کہ پانی کے تیز بہاو میں یہ دونوں بہہ گئے۔مقامی افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔اور پولیس نے ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے باپ اور کمسن بیٹے کی تلاش کی۔جس میں بیٹے وشنو وردھن کی نعش برآمد ہوئی۔باپ کی تلاش جاری ہے