تلنگانہ

خاتون نکسلائیٹ لیڈر شاردا اکا نے ہتھیار ڈال دیئے

حیدرآباد _خاتون  نکسلائیٹ لیڈر شاردا اکا نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ بججارا سممکا عرف شاردااکا ، جو کچھ عرصے سے بیمار تھی ، نے جمعہ کی صبح ڈی جی پی مہندر ریڈی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ شاردا اکا کا آبائی وطن محبوب آباد ضلع کا گنگارام ہے۔ پیپلز وار پارٹی کی طرف راغب ہوکر اس نے  1994 میں روپوش ہو گئیں۔ فی الحال ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی ۔ پہلے چرلہ _ شبری ایریا کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر کام کیا۔ دریں اثنا ، شاردااکا کے شوہر ، ماؤ نواز لیڈر ہری بھوشن ، رواں سال 21 جون کو کورونا سے انتقال کر گئے۔ ڈی جی پی مہیندر ریڈی دوپہر ایک بجے میڈیا کے سامنے شاردااکا کے ہتھیار ڈالنے کی تفصیلات بیان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button