تلنگانہ

دو دن میں تقریباً 30 لاکھ مکانات میں بخار کا سروے _ ایک لاکھ افراد میں ہوم آئسولیشن کٹس کی تقسیم

 

حیدرآباد _ 23 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے گذشتہ دو دنوں سے تقریبا 29لاکھ 20ہزار مکانات کا اس سروے کے دوران احاطہ کیاگیا ہے اور تقریبا ایک لاکھ ہوم آئسولیشن کٹس کی تقسیم کا کام انجام دیاگیا ہے

انھوں نے کہا کہ عوام کو ریاست میں جاری گھرگھر فیور سروے کے دوران تعاون کرنا چاہئے۔انہوں نے اتوار کو سنگاریڈی ضلع کے بھرت نگر ڈیویثرن کے حدود میں مختلف مقامات پر فیور سروے کا معائنہ کیا۔انہوں نے سروے کے دوران عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان میں بیداری بھی پیدا کی۔انہوں نے کہاکہ فیور سروے کے موقع پر عوام تعاون کریں۔انہوں نے واضح کیاکہ کوویڈ کو قابو میں کرنے کے لئے حکومت تمام طرح کے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ چار تا پانچ دنوں کے دوران فیور سروے کا کام صد فیصد مکمل کرلیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button