تلنگانہ

حیدرآباد میں چند نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حالت نشہ میں سڑک پر مچایا ہنگامہ

حیدرآباد _ 25 دسمبر ( اردو لیکس ) حیدرآباد کے ایک علاقے میں واقع پب میں حالت نشہ میں نکل کر سڑکوں پر  نوجوان لڑکے لڑکیاں ہنگامہ آرائی کی ۔ ۔شہر کے جوبلی ہلز میں واقع ٹاٹ پب می  کافی مستی کے بعد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حالت نشہ میں سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔انہوں نے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بھی پیدا کی۔پب کے قریب رہنے والے افراد نے اس خصوص میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان پبس سے حالت نشہ میں نکل کر یہ افراد ہنگامہ آرائی عموما کررہے ہیں جس سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔جوبلی ہلز جیسے پاش رہائشی علاقہ میں  حالیہ عرصہ کے دوران پبس کی تعداد میں اضافہ پر مقامی عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان نوجوانوں کی حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں

متعلقہ خبریں

Back to top button