تلنگانہ

تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی ڈائری کا وزیر فینانس ہریش راؤ کے ہاتھوں رسم اجرا

تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی ڈائری کا وزیر فینانس ہریش راؤ کے ہاتھوں رسم اجرا

حیدرآباد _ 5 جنوری ( اردو لیکس) وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے  صحافیوں کو کووڈ کے پیش نظر احتیاط کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کا مشورہ دیا ہے انھوں نے آج کوکاپیٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس۔ کی  میڈیا ڈائری-2022 کی رسم اجرائی کی اور خطاب کیا۔

ہریش راو نے کہا کہ کوویڈ کی  پہلی اور دوسری لہر میں کئی صحافیوں کی موت ہوگئی ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر صحافی کوویڈ قوانین کی تعمیل کرے کیونکہ اگلے 45 دنوں میں وائرس کے مزید پھیلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خصوصی کیمپوں کا انعقاد کیا ہے اور ہزاروں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو کووڈ ویکسین دی ہے کیونکہ صحافی ہمیشہ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اور اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

آئی جے یو کے صدر کے سرینواس ریڈی، آئی جے یو کے سینئر قائد ایم  اے ماجد، ، آندھراپردیش حکومت کے مشیر ڈی امر، قومی ورکنگ کمیٹی کے ارکان کلوری ستیہ نارائنا، ٹی یو ڈبلیو جے کے ریاستی نائب صدر ڈونٹو رمیش،جنرل سکریٹری وراہت علی ،سکریٹری فیصل احمد، خازن کے مہیپال ریڈی، ریاستی ورکنگ کمیٹی کے ارکان اے راجیش، دیشپاک سوامی، HUJ کے صدر ریاض احمد، غوث، میڑچل ضلع صدر اور سکریٹریز موٹے وینکٹ ریڈی، جی بلراج، رنگاریڈی ضلع صدر کومپلی سری کانت ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button