تلنگانہ

نارائن پیٹ ضلع میں کرناٹک کی دھان کی فروخت کو روکنے 5 چیک پوسٹ

نارائن پیٹ: 30 نومبر (اردو لیکس) ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنا آئی پی ایس کی ہدایت کے مطابق نارائن پیٹ ضلع میں پولیس اور سول سپلائی افسران کے ساتھ مشترکہ طور پر 05 چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ کرناٹک سے تلنگانہ میں دھان کی فروخت کو روکا جا سکے۔ اس کے لئے نارائن پیٹ میں جلال پور چیک پوسٹ ، دامرگدہ میں کانکرتی چیک پوسٹ ، اوٹکور میں ناگیریڈی پلی کے قریب چیک پوسٹ۔اورکرشنا میں چیکنٹا چیک پوسٹ کے علاوہ کرشنا پل کے قریب ایک چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے چیک پوسٹ حکام کو ہدایت دی ہے کہ نارائن پیٹ ضلع میں کرناٹک سے لائے جانے والی دھان کے اناج کی فروخت کو روکنے کے اقدامات کریں۔ ایس پی نے ضلع میں دھان کی خریداری مراکز کے قریب پولیس عملہ تعینات کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button