سرسلہ کلکٹریٹ کی عمارت پھر ایک مرتبہ پانی میں محصور _ کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کو ٹریکٹر کی مدد سے باہر نکالا گیا

سرسلہ _ سرسلہ ضلع کلکٹر پھر پانی میں محصور ہوگیا۔گذشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے ضلع کلکٹریٹ کی عمارت کے صحن میں پانی داخل ہوگیا۔جس کی وجہ سے کلکٹریٹ میں ڈیوٹی انجام دینے والے ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کو عمارت میں کئی گھنٹوں پھنس گئے۔آخر کار ٹریکٹر کی مدد سے انھیں عمارت سے باہر نکالا گیا۔جاریہ بارش میں اب تک تین مرتبہ کلکٹریٹ کی عمارت پانی میں محصور ہوگئی۔تعجب کی بات ہے کہ تین  مہینے پہلے ہی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے جولائی میں اس عمارت کا افتتاح کیا تھا