تلنگانہ

حیدرآباد میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد_ 10 جنوری ( اردو لیکس) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد میں آیندہ دو دنوں تک گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے پیر سے تلنگانہ میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا ہے ۔جس سے  ریاست  میں کئی مقامات پر بارش  کا سلسلہ جاری۔ اتوار کو کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش عادل آباد ضلع کے کیرامیری میں 36 ملی میٹر، نارنور میں 27 ملی میٹر اور آصف آباد ضلع کے بھرم پور میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

محکمہ موسمیات نے آج اور کل عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، جگتیال اور نرمل اضلاع میں بھاری  بارش کی وارننگ دی ہے۔

 

آج صبح سے ریاست کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ عادل آباد، نرمل اور آصف آباد اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ عادل آباد ضلع لوکاری میں 32.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نارنور میں 27 ملی میٹر اور بھرم پور میں 22 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کومارمبھم ضلع کے کیرمیری میں بھی 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرپور میں 32.8 ملی میٹر، وانکیڈی میں 23 ملی میٹر، جینور میں 17 ملی میٹر اور لوناویلی میں 14.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نرمل ضلع دستور آباد میں 11.8 ملی میٹر اور خانپور میں 10.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جگتیال ضلع کے  جگتیال ،کورٹلہ اور دیگر مقامات پر شدید بارش ہوئی۔نظام آباد ضلع کے کئی علاقوں میں بھی  آج صبح سے بارش ہوئی ۔نظام آباد ضلع کے کئی علاقوں میں بھی  آج صبح سے بارش ہوئی ۔ نظام آباد، ڈچ پلی، آرمور، اندلوائی، درپلی اور سری کونڈہ منڈلوں میں صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس ماہ کی 13 تاریخ تک بارش ہوگی

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button