تلنگانہ

کاماریڈی ضلع میں رچہ بنڈہ پروگرام _ سابق وزیر محمد علی شبیر نے رعیتو ڈیکلریشن کا کیا اعلان

ایم اے ماجد 

کاماریڈی _ 21 مئی ( اردولیکس) کاماریڈی ضلع کے گوڑم شبدی پور گاوں اور شبدی پور تانڈہ میں منعقدہ کانگریس کے رچہ بنڈہ پروگرام میں سابق وزیر و سینئر کانگریس لیڈر محمد علی شبیر نے  شرکت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی پرچم  کشائی کی

اس موقع پر شبیر علی نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے کہا کہ تلنگانہ کانگریس  کی جانب سے اعلان کردہ  رعیتو ڈیکلریشن کو ہر گھر تک پہنچایا جائے۔ رعیتو ڈیکلریشن کو کسانوں تک پہنچانے کے لئے گاوں گاوں کانگریس پارٹی رچہ بنڈہ پروگرام کا اہتمام کررہی ہے۔محمد علی شبیر نے کہا کہ رعیتو ڈیکلریشن میں کانگریس نے کسانوں سے کئے وعدے کئے ہیں جس کے تحت کانگریس کے اقتدار میں آنے پر 2 لاکھ روپے زرعی قرض معاف کیا جائے گا۔

اندرماں کسان  گارنٹی، اسکیم کے تحت کسانوں اور قولدار کسانوں کے لیے 15000 روپے فی ایکڑ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔روزگار ضمانت اسکیم کے تحت رجسٹرڈ بے زمین زرعی مزدوروں کے لیے 12,000 روپے سالانہ ادا کیا جائے گا۔

کسانوں کو اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی، کسان کی اگائی ہوئی فصل کی قیمتوں کا پہلے سے تعین کیا جائے گا۔ہلدی بورڈ کا قیام اور  فصل کی بہتر انشورنس کروائیں گے۔ جنگل کی زمینوں پر کاشت کرنے والے قبائلیوں کو زمین کی  ملکیت، دھرانی پورٹل کو ختم کریں گے اور بہتر ریونیو سسٹم لائیں گے، نقلی  کیڑے مار ادویات کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی، کسانوں کے مسائل کے مستقل حل کے لیے کسان کمیشن قائم کیا جائے گا۔اس پروگرام میں ڈی سی سی صدر کیلا سرینواس راؤ،  اندراکرن ریڈی ڈی سی سی کے نائب صدر چندرکانت ریڈی اور دوسرے موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button