تلنگانہ

سابق رکن پارلیمنٹ چیوڈلہ کنڈا ویشویشورریڈی نے بی جے پی میں شامل ہونے کا کردیا اعلان

حیدرآباد _یکم جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا  کہ میں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد ہم سب کی بڑی توقعات تھیں۔ ریاست میں جو کچھ ہوا وہ توقعات کے خلاف ہوا ہے۔

توقع ہے کہ آج یعنی یکم جولائی کو وشویشور ریڈی حیدرآباد میں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق ایم پی کونڈا وشویشور ریڈی نے گزشتہ سال کانگریس چھوڑ دی تھی۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و تلنگانہ پارٹی امور کے انچارج ترون چُگ نے بی جے پی کے ریاستی صدر ببڈی سنجے کے ساتھ وشویشور ریڈی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ وشویشور ریڈی اپولو ہاسپٹلس کی منیجنگ ڈائریکٹر سنگیتا ریڈی کے شوہر ہیں۔ وشویشور ریڈی کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں تھے۔ وشویشور ریڈی نے 2014 میں چیوڈلہ لوک سبھا سیٹ سے ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور جیتا تھا۔ وہ اپنے دور حکومت میں امیر ترین پارلیمنٹیرینز میں سے ایک تھے۔بعد ازاں ٹی آر ایس قیادت سے اختلاف کے بعد 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس میں شامل ہوگئے اور کانگریس کے ٹکٹ پر چیوڈلہ سے دوبارہ مقابلہ کیا تھا لیکن انھیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button