تلنگانہ

تلنگانہ میں یوم اساتذہ کے موقع پر چار مسلم اساتذہ کو دئے گئے ایوارڈس

حیدرآباد _ وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے  یوم اساتذہ کے موقع پر حیدرآباد کی رویندربھارتی میں ریاست کے منتخب اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا۔اس موقع پر 4 مسلم اساتذہ کو بھی ایوارڈ عطا کیا گیا۔: ڈاکٹر حمیدہ بی ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ مائیکرو بائیولوجی یونیورسٹی کالج آف سائنس ، محترمہ غوثیہ  ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر  جنگاوں ، پروفیسر اطہر سلطانہ ڈیپارٹمنٹ اردو تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی  نظام آباد اور محترمہ حور بانو HM GR-II ، GHS بالکمندر عادل آباد شامل ہیں

وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کے ساتھ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبیتااندراریڈی نے کہا کہ تمام اساتذہ کو تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے کئی شعبہ جات کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بھی کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تقریبا2.50 لاکھ طلباء نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔  1.20 لاکھ نے پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ پایاہے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ طلباء میں اخلاقی اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ماں بچہ کو جنم دیتی ہے تو اساتذہ اسے زندہ گذارنا سکھاتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button