جنرل نیوز

مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کی عمرہ کو روانگی 

نارائن پیٹ: مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کی ادائیگی عمرہ کے ضمن میں خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے اساتذہ و طلباء نے سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی گلپوشی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی’ حافظ محمد جلال الدین اشرفی’ حافظ محمد ارشد’ حافظ عبدالکریم’ حافظ محمد تقی ودیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے اپنے مریدین و معتقدین کے ہمراہ 6 مارچ کو حیدرآباد ایرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button