ایجوکیشن

تلنگانہ میں ٹیٹ امتحان کا نوٹیفکیشن جاری _ جائے مکمل تفصیلات

حیدرآباد _ یکم ( اردولیکس) تلنگانہ  حکومت نے  ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ ٹیٹ پیپر-1 اور پیپر-2 کے امتحانات 15 ستمبر کو ہوں گے۔ درخواستیں 2 سے 16 اگست تک آن لائن قبول کی جائیں گی۔ DED اور BED دونوں امیدواروں کو پیپر-1 کے امتحان میں شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔ بی ایڈ کے اہل امیدوار پیپر-2 کے ساتھ پیپر-1 میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اہم تاریخیں

درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ : 2 اگست

درخواستوں کی آخری تاریخ: اگست 16

تحریری امتحان: 15 ستمبر

پیپر-1: صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک

پیپر-2: 2.30 PM تا 5 PM

امتحان کی فیس: 400 روپے

درخواست کا طریقہ کار: آن لائن

ویب سائٹ: https://tstet.cgg.gov.in

متعلقہ خبریں

Back to top button