تلنگانہ

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف حیدرآباد میں جی آئی او کا خاموش احتجاج

حیدرآباد _ 7 فروری ( اردولیکس) جماعت اسلامی ہند کی طالبات تنظیم گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او)  تلنگانہ کی جانب سے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف خاموش احتجاج کیا گیا ۔ گولکنڈہ سات گنبد کے پاس جی آئی او تلنگانہ کی خواتین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ۔ خواتین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جن پر حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کے علاوہ اس کو دستور میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا گیا ۔ خواتین نے پلے کارڈز پر لکھا تھا کہ حجاب میرا حق ہے ۔ احتجاجی خواتین نے کرناٹک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست کے خواتین اپنے حقوق کا استعمال کرسکیں جو انہیں دستور ہند کے تحت دیئے گئے ہیں ۔ احتجاجی خواتین نے کہا کہ لباس کا انتخاب کرنے کا انہیں حق حاصل ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button